ٹوراٹومیں شہری زراعت کے چار طریقے

Mar
13

رشخص قرب و جوار میں پودے لگانے،پکانے ، خرید و فروخت اور صحتمند غذا کا حا جتمند ہے ـ

اس کا مطلب ہے کہ شہری زراعت کی ٹورانٹو میں بڑے پیمانے پر ضرورت ہے ـ یہ تجارتی/گھریلو کچن، غذائی اسٹور،بازار، گلی کوچوں، اور عوامی غذائ مراکزکے لۓ بھی ضروری ہے ـ

ہمارا شہر بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا فی الوقت جد ید اورتجدیدی مکاناتی علاقوں میں شہرکے نۓ ساکنین کے لۓ درج بالا سہولت کا فراہم کرنا ضروری ہے ـ

شہر میں موجودہ حکمتی عملی میں چند تبدیلیوں کے ذریعہ مجوزہ طریقہ کا ر کو روبہ عمل لایا جاسکتا ہے ـ لہذا ضروی ہے کہ کانسلرز، منصوبہ بندی کرنے والے ، ادارے اور افزائشی عاملین ساکنین کے باہم مشورے سے اس منصوبہ پرعمل درآمد کیاجاۓ -

چو گوشہ شکل کے معمار   

ٹورانٹو سرکاری منصوبہ، جو ہمارے شہر کے مستقبل کا نقشہ ہے میں چھتوں پر کاشتکاری اور پودے لگانا شامل ہے  صحتمند غذائ مواد جو معاشرتی اقدار کے مطابق سب کے لۓ قابل قبول ہو، ہمارے لۓ کثیر تعداد میں میسر ہونا چاہیۓـ

آئیں اس پر عمل کریں:

باوجود کہ بے شمار ہوشربا منصوبے زیر عمل ہیں جیے شہری زراعتی حکمت عملی Urban Agriculture Strategy، کے ذریعہ تمام اشیاء کی افزائش ہو سکتی ہے -

  1. اس کو فروغ دیا جاۓ ـ

جب کبھی مشاورتی اجتماع نۓ تعمیراتی منصوبہ یا تجدید ی ہو تو اہل ٹرانٹومشورہ میں شرکت کریں اور کھانا ساتھ لائیں – اکثر منصوبے بنانے والے اورترقیاتی عاملین کے ذہن میں غذائ عنصر پیش نظر نہیں ہوتا لیکن شہری جو غذائ نظام کو بہتربنانے کے خواہشمند ہیں وہ اس کو کامیا بی سے ہمکنار کرسکتے ہیں -

اپنے علاقے کے اطراف میں اور اڑوس پڑوس پر نظرڈالۓ اور دریافت کریں کہ کیا خامی ہے؟ ایک غذائ اسٹور؟ ایک عوامی باغ؟ کچن تک رسائ؟ (قابل استطاعت گھر؟؟)یہ مسئلہ کونسلر اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو پیش کریں اور دیکھیں کہ ٹورانٹو کےمستقل ترقی پذیر ہونے میں کیا  تبدیلی لائ جا سکتی ہے – سیکھیۓ کیسے عمل کیا جاسکتا ہے ـ

    1. منصوبہ بندی کیجیۓ ـ
       

بلدیہ مضافاتی علاقوں کی ہمیشہ منصوبے کرتی ہے بشمول بڑے نۓ تجد یدی کام کا اضافہ- وہ موجود ساکنین کی حاجات کے موافق ہو – آپ کی تنقید درست عمل میں معاون ہوگی – بلدیہ مختلف طریقوں سے مطلوبہ سہولتیں فرام کرتی ہے -

جب ہم غذا/خوراک کو منصوبوں میں شامل کرتے ہیں اور مناسب دباؤڈالتے ہین تو  کام نتیجتا" صحیح طورپر انجام پاتے ہیں- رجنٹ پارک کے ساکنین نے  غیر تسلی بخش صورت حال پر احتجاج کیا، جو  قلمبند ہے- لہذا مضافاتی غذائ حاجات کواہم قرار دیتے ہوۓ مضافاتی حکمت عملی پر عمل درآمد کرایا جاۓ اور تمام کام مستقل اور مسلسل انجام پاتے رہیں

 


ڈینئل کارپوریشن:

    1. فراہمیئ زر

دفعہ 37 پلاننگ ایکٹ کا حصّہ ہے جس کے تحت عوامی بہبو د کے ترقیاتی کاموں کے لۓ زر (رقم) فراہم کیا جاتا ہے جیےپارک(باغ) کی افزائش۔ فی الحال پارک میں غذائ سہولت یا عوامی کچن موجود نہیں ہے لیکن یہ مہیا کیۓ جاسکتے ہیں ـ

کونسلرز، ساکنین اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیۓکہ متذ کرہ طورطریقے قابل عمل ہیں – درحقیقت ٹرانٹو کے مالی وسائل کے باعث مظافاتی باغ اورنۓ غدائ مراکز حال ہی میں ظہور میں آۓ ہیں – ہمیں جائزہ لینا چاہیۓ کہ ہم مزید غذائ سہولتوں میں کیا اضافہ کرسکتے ہیں-

 

    1. سبزہ زار کا فروغ

ٹرانٹو میں خوش آئند پہلو یہ ہے کہ یہاں ٹرانٹو سبزہ زا معیار کے تمام ضابطے اور ترغیبات موجود ہیں جن کے باعث نئ عماراتوں میں مجوزہ سہولتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں – مقامی طور پر جو غذاپیدا کی جاتی ہے وہ ساکنین اور مضافات کو پانچ میٹر خوراک مہیاکرسکتی ہے بمقابلہ کھیتوں کی قلیل کیلومیٹرپیداوار کے -  

لیکن پھر بھی خوراک کو نظرانداز کیا گیا ہے اور یہ معیار سے کم تر ہے – غذاپیداکرنے والوں کوترغیب دی جاۓ کہ وہ سبزہ زار کو فروغ دیں اور خوراک کی پیداوارکے بڑھانے میں جد ید طرزاورطور طریقے اختیار کریں (محض گھاس پھونس نہیں)


امداد براۓ متبادل  فروغ


مزید تفصیلات کہ کس طرح مجوزہ کار ہا ۓ نمایاں انجام دیۓ جائیں ہم سے رابطہ کریں یا درج ذیل مشوروں پر غورکریں -

چند قریبی ترقیاتی امثال پر غور و فکر،ہماری تعمیراتی طریقوں کا معائنہ

آپ قومی خوراکی تقاضہ کے پیش نظر تبدیلی، رضاکارانہ عمل ،تجویز کرسکتے ہیں (دیکھیۓ نمبر 1)

حقائق کو نظر انداز نہ کریں!   درپیش مسئلہ شہری کاشتکار، رضاکار اور اساتذہ کے تعاون کا مرھون منت ہے -

ڈارسی ہگنس، فوڈ فارورڈ کا بانی ڈاریکٹر ہے – وہ تمعیراتی ذرائع، جاری شہری زراعت، منڈ یوں، کچن، اور خوارکی مراکز کا مشیرہے -

darcy@pushfoodforward.com